Sheikho’s blog

Jahan Meri Soch Khatam Hoti hai Wahan Dosron ki Shuro hoti hai

Archive for December, 2006

عید مبارک

with 2 comments

eid_bakra.jpg

تمام اردو بلاگرز اور قارئین کو عیدالضحی کی مبارک باد۔دعا کرتا ہوں کہ سب کو عید کی بہت زیادہ خوشیاں حاصل ہوں۔مزے سے تکے کباب کھائیں اور اپنی اس خوشیوں میں غریبوں ، محتاجوں اور خصوصاً ایسے لوگوں کا ضرور خیال کریں جو قسمت سے سال میں ایک بار ہی گوشت کھا پاتے ہیں۔

Written by Sheikho

December 31st, 2006 at 7:12 pm

صدام حسین کی پھانسی اور ہم مسلمان

with one comment

اس میں کسی شک و شبہ کی بات نہیں ہے کہ صدام حسین ظالم انسان تھا۔مگر ایک انسان کو پھانسی دینا کہاں کی شرافت ہے۔اب کہاں گئے انسانی حقوق اور کہاں گئی مغربی انسانیت۔
میں تو یہ کہوں گا کہ ہمیشہ کی طرح صدام کی پھانسی بھی ہم مسلمانوں کے خاص خصوصی دن یعنی حج کے موقع اور عید الضحیٰ کے وقت کو مد نظر رکھ کرجان بوجھ کر دی گئی ہے تاکہ مسلمانوں کو ذہنی طور پر اور ٹارچر کر دیا جائے اور وہ امریکہ اور مغرب سے ہمیشہ ڈرتے رہیں۔
اصل میں ہم مسلمانوں میں اتحاد نہیں ہے دیکھا جائے تو مسلمان ملکوں کے تمام حکمران یا تو اپنے اپنے مفادات میں گم ہیں اور کچھ اپنی عیاشیوں کے ہاتھوں امریکہ اور مغربی ممالک کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں۔
اگر مجموعی مسلم امہ کی عوام کی بات بھی کریں تو سب ہی اللہ کے احکامات کو ماننے سے انکاری ہیں جس کی وجہ سے اللہ کی مدد بھی نہیں آتی اور یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ جیسے عوام ہوں گے ویسے ہی حکمران بھی ہوں گے۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ مسلمانوں پر سے یہ زوال کب ختم ہوگا۔اسلامی نقطہ نظر سے اگر اس پہلو کا جائزہ لیا جائے تو احادیث کی رو سے یہ بات واضع ہوتی ہے کہ مسلمانوں کا زوال شروع ہو چکا ہے اور یہ ابھی اور ذلت کی پستیوں میں گریں گے ۔فتنے ہیں تو ہر روز کوئی نیا فتنہ سر ابھارتا ہے ، برائی ہے تو وہ ہم لوگوں میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، دین کو ہم بیچ رہے ہیں، لین دین میں ہم لوگ بے اعتبار ہیں ناچ گانا ہر گھر میں ہے ، حرام کو ہم حلال کا درجہ دیتے ہیں، غرض کون سی چھوٹی یا بڑی برائی ہے جو ہم مسلمانوں میں نہیں ہے۔اور یہی سب کچھ روایات میں بھی آتا ہے۔
مجھے تو یوں لگتا ہے کہ جیسے اب یہ حضرت امام مہدی اور حضرت عیٰسی علیہ السلام کے آنے کے آثار شروع ہو چکے ہیں۔اور یہ ہم مسلمانوں کے ساتھ تب تک ایسا ہی ہوتا رہے گا جب تک ان کا ظہور نہیں ہو جاتا۔

Written by Sheikho

December 30th, 2006 at 11:59 am

کتب خانے کے مضامین پر اک نظر

with 4 comments

ہماری اردو لائیبریری جو ابھی حال ہی میں شروع کی گئی ہے اس میں مضامین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔ذیل میں تازہ مضامین کی فہرست پیش کی جارہی ہے جو کہ آپ ہماری اردو لائیبریری میں پڑھ سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر پہلی بار مختلف مکاتبِ فکرسےقرآن کے اردو تراجم ایک ساتھ رکھے جارہے ہیں جس کی تفصیل آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
تفسیر ابنِ کثیر کو پہلی بار تحریری اردو میں جناب جاوید اقبال صاحب تحریر کر رہے ہیں جو کہ یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
علامہ محمد اقبال کی کتاب بانگِ درا پر کام شروع کیا جاچکا ہے جو کہ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں
صدر مشرف کی کتاب ان دی لائن آف فائر جو کہ میرا پاکستان ویب سائٹ سے جناب افضل صاحب پیش کر رہے ہیں اسے آپ ان کے اردو ترجمہ اور تبصرہ کے ساتھ ہمارے کتب خانے میں یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
انٹر نیٹ پر پہلی بار تحریری اردو میں مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کی کتاب بہشتی زیور آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ابھی اس پر کام جاری ہے۔
ناصر کاظمی کا دیوان آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Written by Sheikho

December 1st, 2006 at 9:48 pm