Google

ورلڈ کپ اور دنیائے سیاست

چونکہ آج کل ورلڈ کپ کا دور دورہ ہے اور اسی کی مناسبت سے آج ہماری ورلڈ کپ کے موضوع پر استاد عیدو سے بحث چل نکلی موضوع بحث تو اپنا شاہد آفریدی تھا جو کہ عرصہ تقریباً بارہ سال سے پاکستان ٹیم کو جونک کی طرح چمٹا ہوا ہے اور اسی کے خلاف میں استاد عیدو کو بڑے زوروشور سے دلائل دینے میں بھی مصروف تھا مگر جانے کیا وجہ تھی کہ استاد عیدو میری ہر بات پر صرف ہوں ہاں ہی کئے جا رہا تھا۔کافی دیر بعد مجھے خیال آیا کہ استاد کے کان پر تو جوں تک نہیں رینگی تو میں چونک پڑا اور پوچھا ، خیر تو ہے استاد جی ، طبعیت تو ٹھیک ہے نا ، کیا کہیں ہماری استانی سے آج کھٹ پٹ تو نہیں ہو گئی۔
نہیں رے ، کہہ کر استاد پھر سوچوں میں گم ہو گیا۔ابھی تھوڑی دیر اور گذری تھی کہ استاد بول پڑا اور کہنے لگا ، دیکھ چھیخو ( شیخو ) ، اس دفعہ پھر لفڑا ہوویں گا۔کیا مطلب استاد جی کیسا لفڑا ہو گا ، میں کچھ سمجھا نہیں؟
ابے تو تو ہے ہی کوڑھ مغز تو کیا جانے ،ابے میں یہ کہوں ، دیکھ جب بھی ایسا کوئی وقت آوے نا جہاں ساری دنیا مصروف ہو جاوے ، خصوصاً جیسے یہاں اپنے ایشیا وغیرہ میں لوگ ورلڈ کپ آنے سے اس میں مصروف ہوجاویں گے، تب ہی لفڑا ہوویں گا۔
استاد ، میں اب بھی نہیں سمجھا،
ابے بھوتنی کے ، اب سے پہلے کے واقعات کا تجزیہ کر ، تجھے پتہ نہیں کیا ہوتا رہا ہے جب بھی دنیا اجتماعی طور پر کہیں مصروف ہووے تو کام ڈال دیا جاوے یا کوئی بڑا کام ڈال کے دنیا کو کھیل تماشوں یا کسی اور طرف مصروف کر دیا جاوے۔
یہ کیا بات ہوئی استاد ، میں نہیں مانتا دنیا تو اب سکون سے جارہی ہے امریکہ میں بھی اب اتنا دم خم نہیں کہ وہ ایران پر حملہ کرسکے باقی اکا دکا واقعات تو ہر وقت ہوتے ہی رہتے ہیں۔نہیں استاد جی آپ کی اس بات سے کم از کم میں متفق نہیں ہوں اور نہ دور دور تک ایسے حالات مجھے نظر آرہے ہیں۔
اچھا نہ مان ، مگر میں یہی کہوں لفڑا ہووے گا ضرور ، کیا ہووے گا یہ میں نہ جانوں مگر میری چھٹی حس کہوے ہے اب کی بار بھی لفڑا ضرور ہوویں گا۔

2 Responses to “ورلڈ کپ اور دنیائے سیاست”

  1. شعیب صفدر Says:

    یار معاملہ یہ نہیں کہ لفڑا ہو گا!!! مسئلہ یہ ہے اس میں ہماری گردن کتنی پھنسے گی اور یہ کہ اس کے بعد کون کون سے لفڑے ہونگے!!!! اور ہمارے ساتھ کب کھل کے لفڑا ہو گا!!! ہم کس طرف ہونگے ہر لفڑے میں!!!!

  2. میمن Says:

    وھ لفرا 12 معی کو ھو گیا

Leave a Reply

Englishاردو