Google

اردو بلاگرز کے لئے ایک تجویز

ابھی کل ہی میری نگاہ زکریا صاحب کی ایک تحریر پر پڑی جس میں اردو بلاگر کو فعال کرنے کے بارے اور ان کے لئے مفید معلومات بھی موجود تھیں ان کے بلاگ پر جا کر میں اپنا تبصرہ دینے کے بارے سوچ ہی رہا تھا۔مگر میں نے اس سے بہتر یہ خیال کیا کہ اسی سلسلہ میں ایک مکمل تحریر اپنے بلاگ پر ہی کیوں نہ پوسٹ کر دی جائے تاکہ سب اس سے استفادہ کر سکیں۔
اب جب کہ میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں تو جناب بدتمیز صاحب کی ایک تحریر بعنوان “ جواب آں غزل “ پر بھی نگاہ پڑی جس میں اردو کے حوالے سے گلے شکوے بھی کئے گئے ہیں۔بدتمیز کی بات اپنی جگہ درست مگر زکریا کی گائیڈ لائن کو بھی درگزر نہیں کیا جاسکتا۔
اور اسی سلسلہ میں ایک تجویز میں بھی دینا چاہوں گا۔( اس تجویز کے بارے میں ، میں نے پردیسی بھائی سے اس تجویز بارے تفصیلی بات کی ہے اور انہیں کی اجازت ملتے ہی میں آپ سب کی خدمت میں اس تجویز کے خدوخال رکھنے لگا ہوں۔
ہم یہ چاہتے ہیں کہ اگر آپ سب اردو بلاگرز ، جو بھی تحریریں اپنے بلاگ پر لکھیں اگر وہ آپ اردو نیوز “ نیوز اردو ڈاٹ نیٹ “ کو بھی ساتھ ہی ارسال کر دیا کریں تو آپ سب کی وہ تحریریں “ اردو نیوز “ میں بھی ساتھ ہی شائع ہو جایا کریں گی۔جو کہ آپ کے بلاگ لنک سے شائع ہوں گی اس سے ایک تو جہاں آپ سب کے یوزر کی تعداد اور بلاگ کی ٹریفک میں اضافہ ہو گا وہاں زیادہ سے زیادہ لوگ بھی آپ کی تحریروں سے مستفید ہو سکیں گے۔
اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم ایسا کیوں کرنا چاہتے ہیں اور اس میں ہمارا کیا مفاد پوشیدہ ہے؟
پہلی بات تو یہ کہ ہم نیوز کی دنیا میں اپنے تمام اردو بلاگرز کو متعارف کروانا چاہتے، ہم ان کی آواز کو ان لوگوں کی رسائی تک بھی لے آنا چاہتے ہیں جو لگے بندھے لکھاریوں کی تحریروں تک ہی محدود ہیں اور وہ ان کے لکھے ہوئے کو ہی حدیث سمجھ کر من و عن قبول کر رہے ہیں۔

دوسرا ہم اس سے عام انٹرنیٹ کے لوگوں کو بلاگ کی افادیت ، “ یعنی اظہار خیال کی آزادی “ جو کہ ایک بلاگر کی خصوصیت ہوتی ہے اس سے روشناس کروانے کے بھی متمنی ہیں جو کہ فی زمانہ ہمارے پاکستان میں ناپید ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا کہ لوگ لگے بندھے لکھاریوں کی تحریروں کے ہی عادی ہے۔اس لئے ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ وہ آزاد تحریروں کو بھی ایسے ہی ذوق و شوق سے پڑھیں اور انہیں ایسے لوگوں گا بھی علم ہو جو اپنے دل میں جدا سا درد بھی رکھتے ہیں اور ہر موضوع پر کھل کر بولتے ہیں۔

اب دوسری بات کہ اس میں ہمارا ذاتی مفاد کیا ہو گا؟
اس سے ہمارا ذاتی مفاد یہ ہو گا کہ اس سے ہماری نیوز سائٹ کے یوزر کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا اور دوسرا ہمیں اچھی تحریریں مل سکیں گیں۔

آخر میں ، میں اردو نیوز کے یوزر کی تعداد کے بارے میں ضرور بتانا چاہوں گا۔کل آخری تاریخ ، یعنی نومبر کی تیس تاریخ تک یمارے پورے ماہ میں یوزر کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی جو کہ ہماری توقع سے بڑھ کر ہے۔اور ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ہٹس ہوئے تھے۔جوں جوں سیاست کے داؤ پیچ آگے بڑھیں گے ہمیں امید ہے یوزر کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

اگر تمام اردو بلاگرز ہماری اس تجویز کو صحیح اور بہتر جانیں تو اردو نیوز “ نیوز اردو ڈاٹ نیٹ “ کا پلیٹ فارم ان کے لئے حاضر ہے۔

15 Responses to “اردو بلاگرز کے لئے ایک تجویز”

  1. شعیب صفدر Says:

    تجویز اچھی ہے!!

  2. بدتمیز Says:

    سلام
    آپ کی تجویز اچھی ہے۔ مجھے کچھ سوالوں‌ کے جواب نہیں‌ مل سکے۔
    اردو نیوز کو کیسے کونٹینٹ بھیجے جائیں۔ یا اردو نیوز کیسے ان کونٹینٹ کو حاصل کرنا چاہتا ہے؟
    آپ یوزر ٹریکنگ کے لئے غالبا“ گوگل اینالائٹکس استعمال کر رہے ہیں۔ کیا بہتر نہیں ہو گا کہ اس کے ساتھ ہی آپ سائیٹ میٹر کو اوپن حالت میں شامل کر لیں‌ تا کہ لوگ اس سائیٹ کی اہمیت اور افادیت کے قائل ہو جائیں۔
    جیسے میرے یا زکریا کے بلاگ پر سائیٹ میٹر اوپن حالت میں موجود ہے۔

  3. Sheikho Says:

    شکریہ شعیب صفدر صاحب

  4. Sheikho Says:

    وعلیکم السلام
    بدتمیز صاحب ، اپنی لکھی ہوئی تحریر کو کاپی پیسٹ کر کے میل کر دیا جائے یا دوسرا ظریقہ یہ کہ اردو ایڈیٹر پر پیسٹ کر کے اس کی فائل بھیج دی جائے.
    بات یہ ہے کہ اگر کوئی اردو بلاگر اجازت دیتا ہے تو اس کے بلاگ سے بھی کاپی کیا جا سکتا ہے مگر اس سے ہمیں ہر بلاگ کا وزٹ کرنا ہو گا جو کہ مصروفیت کی وجہ سے مشکل ہوتا ہے.کیونکہ نیوز ہر لمحہ آتی رہتی ہیں اس لئے چوک ہو سکتی ہے.ہاں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگر اردو بلاگر اپنی تحریر لکھے اور ساتھ ہی ہمیں میل کے زریعہ سے مطلع کر دے تو ہم ساتھ ہی وہ تحریر لگا سکتے ہیں کیونکہ ہمارا میل بکس تقریباً کھلا رہتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں ہر لمحہ نیوز کا بھی پتہ لگتا ہے.

    جہاں تک سائٹ میٹر کی بات ہے تو ہم اس کو گوگل یا سرور کے سٹاٹ سے بہتر نہیں سمجھتے.

    ای میل ایڈریس میں یہاں دوبارہ لکھ دیتا ہوں

    urduhome@gmail.com

  5. محمد شاکر عزیز Says:

    آپ کی تجویز تو اچھی ہے لیکن ہر بار تحریر کو اردو نیوز کو بھیجنا ….کوئی خودکار انتظام نہیں ہوسکتا. آر ایس ایس کی طرز کی کوئی چیز؟ جو براہ راست متعلقہ زمروں میں چلی جایا کرے. اس طرح آپ کو بھی مسئلہ نہیں ہوگا اور ہمیں بھی.

  6. خاور Says:

    یه تو ایک اچھا آئڈیا ہو اور میں اس سے متفق هوں
    میں اپنی کسی بهی تحریر کو آپ کو ارسال کردیا كروں گا

  7. شعیب صفدر Says:

    سر میں نے آپ کا ای میل ایڈریس اپنے خودکار نظام میں داخل کردیا ہے!! میری ہر پوسٹ پر آپ کو ای میل مل جائے گا! اگر تحریر آپ کو میعاری لگے تو آپ اسے اردو نیوز میں شامل کر لیں ورنہ اُس پر دو حرف بھیج کر اردو نیوز کو اَپ ڈیٹ کرتے رہنا!

  8. Sheikho Says:

    شاکر عزیز صاحب
    آپکی بات بجا ہے مگر نیوز پیپر میں اسی انداز سے لگے جو کہ اس کا انداز ہوتا ہے تو بھلا لگے گا آپ صرف جب بھی کوئی تحریر لکھیں ہمیں میل سے مطلع کر دیں اور اگر آپ اجازت دیں گے تو ہم آپ کے بلاگ سے اسے کاپی کر کے شائع کر دیں گے

  9. Sheikho Says:

    خاور جگر جان
    آپ کی تحریریں مل گئی ہیں آج رات تک لگ جائیں گی جو بھی نئی لکھیں آپ کے نزدیک چاہے وہ کیسی ہی کیوں نہ ہو بھیج دیا کریں

  10. Sheikho Says:

    شعیب صفدر یارا آپ کا شکریہ
    اور ہاں یار جی میں سر نہیں ہوں. بے تکلفی بحال رکھو یارا ،اور رہی بات معیاری کی تو آپس کی بات ہے غیر معیاری کوئی بھی تحریر نہیں ہوتی

  11. ساجداقبال Says:

    السلام علیکم،
    بہت اچھی تجویز ہے۔ شاکر نے جو آر ایس ایس کی بات کی ہے میرے خیال میں فیڈ برنر کا اکاؤنٹ لیکر یہ کام آسانی سے کیا جا سکتا ہے۔ جیسی ہی کوئی نئی تحریر بلاگ پر لکھی جائیگی وہ آپ کے بتائے ہوئے ای میل ایڈریس پر ارسال ہو جائیگی۔

  12. Sheikho Says:

    وعلیکم السلام
    جی بھرا جی ایسا بھی ممکن ہے اگر کوئی دوست ہمارا ای میل ایڈریس اپنے فیڈ برنر کے اکاؤنٹ کے تحت ہمیں تازہ مضامین فراہم کرتا ہے تو اچھی بات ہے.
    اور اگر کوئی دوست اپنا مضمون لکھ کر ہمیں ای میل کے ذریعہ سے ہمیں مطلع کر دیتا ہے تو ہم اس کے بلاگ سے خود بھی کاپی کر سکتے ہیں.
    بحرحال کہنا یہی ہے کہ جیسے کوئی دوست آسانی محسوس کرے کیونکہ جب تک ہمیں کسی دوست کے نئے مضمون کے لکھے جانے کا علم نہیں ہوگا ہم اسے اسی دن کیسے اشاعت میں لا سکتے ہیں.

  13. محمد شاکر عزیز Says:

    شعیب صفدر والا طریقہ میں بھی اپنانا پسند کروں گا. اس پر ریسرچ کرتا ہوں کہ کیا کیا درکار ہوگا اس کے لیے.
    وسلام

  14. محمد شاکر عزیز Says:

    لو جی میں نے فیڈ برنر کے ذریعے اپنے بلاگ کی فیڈ آپ کے گل پا دی ہے. اب آپ کو گلے پڑا ڈھول بجانا ہی پڑے گا. اپنے ان باکس میں فیڈ برنر کی جانب سے آپ کو ایک تصدیقی ای میل ملے گی اس میں دئیے گئے ربط پر کلک کرکے آپ ہمارے اکلوتے وصول کار بن جائیں گے.
    مذاق برطرف میں کچھ دنوں سے اوپن سورس وغیرہ کہ خبریں انگریزی سے اردو کرکے اپنے بلاگ اور اردو کوڈر فورم پر پوسٹ کررہا ہوں. امید ہے نیوز اردو کے لیے بھی یہ کارآمد ہونگی.
    وسلام

  15. Sheikho Says:

    شاکر برادر
    آپکا شکریہ. جونہی آپکی کوئی بھی تحریر مجھے ملتی ہے انشااللہ اسے اردو نیوز کی زینت بنایا جائے گا.

Leave a Reply

Englishاردو