Sheikho’s blog » اردو بلاگر

بابے مکی کا شکریہ
تقریبا دو سوا دو سال بعد میں اپنے بلاگ پر دوبارہ حاضری دے رہا ہوں ۔سب سے پہلے تو میں نے بلاگ کو نئے کپڑے پہنائے ( یعنی کہ نیا رنگ و روپ دیا) اس کے بعد میں سب سے پہلے بابے مکی کا شکریہ ادا کرنے چلا آیا ہوں ۔شاید کہ میں اب بھی اپنے بلاگ کو اپ ڈیٹ کرنے بارے نہ سوچتا مگر اتفاق سے پچھلے دنوں  مکی بابا اور محترم افتخار اجمل بھوپال صاحب کے درمیان کچھ تلخ و شیریں باتیں پڑھنے کو ملیں ۔ سوچا بابا مکی کے بلاگ پر جا کر دیکھوں تو سہی ماجرا کیا ہے۔جب میں بابے مکی کے بلاگ پر گیا تو اور بھی بہت سی تحریروں پر نگاہ پڑی جس پر میں نے تبصرہ دینا چاہا ۔مگر تبصرے کے لئے بابے مکی کے بلاگ پر رجسٹرڈ ہونا ضروری تھا۔(یعنی میری نگاہ میں یہ خاصی کڑی پابندی تھی) قصہ مختصر کہ دو تین دن پیشتر محترم شاکر عزیز کے بلاگ کا دورہ کیا جہاں بابے مکی پر انہوں نے تحریر لکھی تھی تو تبصرے کے خانے میں ہم نے بھی تبصرہ دے ڈالا کہ ( مکی صاحب نے ہم جیسوں کے خوف سے تبصرے بند کئے ہوئے ہیں) ہم نے اپنے تئیں بالکل سچ بات کی مگر مکی صاحب نے جوابا ہمیں جھوٹا قرار دے دیا۔ہونا تو ہی چاہئے کہ اگر آپ آزادی سے لکھ رہے ہیں اور اگر آپ کو خوف بھی نہیں ہے تو تبصرے بھی کھلے رکھیں ۔اگر آپ رجسٹرڈ کی پابندی لگائیں گے تو دوسرا کیا جانے گا۔

بات لمبی ہو گئی ، چلیں جانے دیں ۔ہم نے سوچا ہے کہ اب بابے مکی کے بارے ہم کچھ نہ کہیں گے ۔وہ جانے اور اللہ سبحانہ و تعالی جانے۔بس ہم ان کے حق میں دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں اور ہم سب کو نیک ہدائت دے ۔آمین

دوسرا ہم اس لئے بھی چپ ہو گئے ہیں کہ مکی صاحب نے ہمیں جھوٹا قرار دے دیا ہے اور اتفاق سے ہی ہم نے محترم خاور کھوکھر کی ایک تحریر بے وطن پڑھ لی ۔۔جس میں انہوں نے تمام پاکستانیوں کو ہی جھوٹا قرار دیا ہے۔۔۔اب ہمارا منہہ چھپانا مشکل ہو گیا تھا کیونکہ ہم بھی پاکستانی ہیں اس لئے ہم نے سوچا ہے کہ اب بلاگ تو ضرور اپ ڈیٹ کیا کریں گے مگر دوسرے مختلف موضوعات پر کیونکہ ۔۔۔اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا

اردو بلاگرز کے لئے ایک تجویز
ابھی کل ہی میری نگاہ زکریا صاحب کی ایک تحریر پر پڑی جس میں اردو بلاگر کو فعال کرنے کے بارے اور ان کے لئے مفید معلومات بھی موجود تھیں ان کے بلاگ پر جا کر میں اپنا تبصرہ دینے کے بارے سوچ ہی رہا تھا۔مگر میں نے اس سے بہتر یہ خیال کیا کہ اسی سلسلہ میں ایک مکمل تحریر اپنے بلاگ پر ہی کیوں نہ پوسٹ کر دی جائے تاکہ سب اس سے استفادہ کر سکیں۔

اب جب کہ میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں تو جناب بدتمیز صاحب کی ایک تحریر بعنوان “ جواب آں غزل “ پر بھی نگاہ پڑی جس میں اردو کے حوالے سے گلے شکوے بھی کئے گئے ہیں۔بدتمیز کی بات اپنی جگہ درست مگر زکریا کی گائیڈ لائن کو بھی درگزر نہیں کیا جاسکتا۔

اور اسی سلسلہ میں ایک تجویز میں بھی دینا چاہوں گا۔( اس تجویز کے بارے میں ، میں نے پردیسی بھائی سے اس تجویز بارے تفصیلی بات کی ہے اور انہیں کی اجازت ملتے ہی میں آپ سب کی خدمت میں اس تجویز کے خدوخال رکھنے لگا ہوں۔

ہم یہ چاہتے ہیں کہ اگر آپ سب اردو بلاگرز ، جو بھی تحریریں اپنے بلاگ پر لکھیں اگر وہ آپ اردو نیوز “ نیوز اردو ڈاٹ نیٹ “ کو بھی ساتھ ہی ارسال کر دیا کریں تو آپ سب کی وہ تحریریں “ اردو نیوز “ میں بھی ساتھ ہی شائع ہو جایا کریں گی۔جو کہ آپ کے بلاگ لنک سے شائع ہوں گی اس سے ایک تو جہاں آپ سب کے یوزر کی تعداد اور بلاگ کی ٹریفک میں اضافہ ہو گا وہاں زیادہ سے زیادہ لوگ بھی آپ کی تحریروں سے مستفید ہو سکیں گے۔

اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم ایسا کیوں کرنا چاہتے ہیں اور اس میں ہمارا کیا مفاد پوشیدہ ہے؟

پہلی بات تو یہ کہ ہم نیوز کی دنیا میں اپنے تمام اردو بلاگرز کو متعارف کروانا چاہتے، ہم ان کی آواز کو ان لوگوں کی رسائی تک بھی لے آنا چاہتے ہیں جو لگے بندھے لکھاریوں کی تحریروں تک ہی محدود ہیں اور وہ ان کے لکھے ہوئے کو ہی حدیث سمجھ کر من و عن قبول کر رہے ہیں۔

دوسرا ہم اس سے عام انٹرنیٹ کے لوگوں کو بلاگ کی افادیت ، “ یعنی اظہار خیال کی آزادی “ جو کہ ایک بلاگر کی خصوصیت ہوتی ہے اس سے روشناس کروانے کے بھی متمنی ہیں جو کہ فی زمانہ ہمارے پاکستان میں ناپید ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا کہ لوگ لگے بندھے لکھاریوں کی تحریروں کے ہی عادی ہے۔اس لئے ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ وہ آزاد تحریروں کو بھی ایسے ہی ذوق و شوق سے پڑھیں اور انہیں ایسے لوگوں گا بھی علم ہو جو اپنے دل میں جدا سا درد بھی رکھتے ہیں اور ہر موضوع پر کھل کر بولتے ہیں۔

اب دوسری بات کہ اس میں ہمارا ذاتی مفاد کیا ہو گا؟

اس سے ہمارا ذاتی مفاد یہ ہو گا کہ اس سے ہماری نیوز سائٹ کے یوزر کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا اور دوسرا ہمیں اچھی تحریریں مل سکیں گیں۔

آخر میں ، میں اردو نیوز کے یوزر کی تعداد کے بارے میں ضرور بتانا چاہوں گا۔کل آخری تاریخ ، یعنی نومبر کی تیس تاریخ تک یمارے پورے ماہ میں یوزر کی تعداد ایک لاکھ سے زائد تھی جو کہ ہماری توقع سے بڑھ کر ہے۔اور ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد ہٹس ہوئے تھے۔جوں جوں سیاست کے داؤ پیچ آگے بڑھیں گے ہمیں امید ہے یوزر کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔

اگر تمام اردو بلاگرز ہماری اس تجویز کو صحیح اور بہتر جانیں تو اردو نیوز “ نیوز اردو ڈاٹ نیٹ “ کا پلیٹ فارم ان کے لئے حاضر ہے۔