Sheikho’s blog

Jahan Meri Soch Khatam Hoti hai Wahan Dosron ki Shuro hoti hai

Archive for the ‘Tag’ Category

قانونی باتیں ۔مختار نامہ عام

without comments

مختار نامہ عام

من کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ولد ۔۔۔۔۔۔۔ قوم ۔۔۔۔۔۔۔۔ سکنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ضلع ۔۔۔۔۔۔۔ کا ہوں۔
جو کہ اکثر مقدمات میری جانب سے اور بنام میرے عدالتِ دیوانی و فوجداری و کلکٹری وغیرہ واقع پاکستان و بیرون پاکستان میں رہتے ہیں اور میں بوجہ دیگر کاروبار ان کی بذاتِ خود پیروی نہیں کر سکتا۔لہذا میں اپنی جانب سے ۔۔۔۔۔۔۔۔ ولد ۔۔۔۔۔۔۔ قوم ۔۔۔۔۔۔۔ ساکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کو بذریعہ مختار نامہ ہذا اپنا مختار عام مقرر کرتا ہوں کہ مختار موصوف جملہ مقدمات میں جن میں میں فریق ہوں بعدالت ہائے مال و فوجداری و دیوانی تابہ عدالت العالیہ حاضر ہو کر ہر قسم کی پیروی منجانب میرے کرے اور بضرض پیروی مذکور کوئی وکیل مقرر کرے اس کی تصدیق کرے۔کوئی عرضی دعویٰ یا بیان تحریری یا دیگر دستاویز منجانب میرے دستخط کرے یا تصدیق کرے یا کوئی سوال و جواب کرے یا کوئی دستاویز داخل کرے یا واپس لے یا اجراء ڈگری کرائے یا زر ڈگری و دیگر زریافتنی میرا وصول کرے یا میری جانب سے کوئی مطالبہ داخل کرے یا کسی مقدمہ میں درخواست ثالثی دے یا تصفیہ باہمی کرے۔یا اقبال دعویٰ یا دست برداری یا باز دعویٰ پیش کرے یا دیہات زمینداری میں کسی قسم کا روپیہ کا شتکارانِ معافی داران ٹھیکیدار خواہ کسی اور سے وصول کرے اور اپنی رسید دے یا تقرر اضافہ یا تشخیص لگان کرائے یا تقسیم کرائے یا قرعہ برداری کرے یا دعویٰ بے دخلی دائر کرے یا قرقی خود اختیاری عمل میں لائے۔ غرضکیہ جملہ کاروائی ہائے ضروری عمل میں لائے وہ سب ساختہ و پراختہ مختار موصوف کا مثل کردہ ذات خاص اپنی کے مجھ کو قبول و منظور ہے۔لہذا یہ مختار نامہ عام لکھ دیا کہ سند رہے۔اور وقت پر کام آئے۔

العبد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہ شد ۔۔۔۔۔۔۔۔ گواہ شد ۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر تاریخ ۔۔۔۔۔۔۔ مقام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاتب وثیقہ ہذا ۔۔۔۔۔۔۔

باہر رہنے والے دوست اس مختارِ عام کی کاپی کر کے اپنے پاس محفوظ کر لیں ہو سکتا ہے کہ ان کو اس کی کبھی ضرورت آن پڑے ۔کیونکہ پیسہ آتے دیر نہیں لگتی اور آخر کار اپنے ملک میں جائیداد کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی تو ہونا چاہئے۔مگر وہ کوئی بھی کوئی اپنا ہو یہ نہ ہو کہ آپ پھر خالی ہاتھ رہ جائیں کیونکہ فراڈ میں اپنے لوگ بھی کچھ کم نہیں ہیں۔

Written by Sheikho

January 9th, 2007 at 1:51 pm

صدام حسین کی پھانسی اور ہم مسلمان

with one comment

اس میں کسی شک و شبہ کی بات نہیں ہے کہ صدام حسین ظالم انسان تھا۔مگر ایک انسان کو پھانسی دینا کہاں کی شرافت ہے۔اب کہاں گئے انسانی حقوق اور کہاں گئی مغربی انسانیت۔
میں تو یہ کہوں گا کہ ہمیشہ کی طرح صدام کی پھانسی بھی ہم مسلمانوں کے خاص خصوصی دن یعنی حج کے موقع اور عید الضحیٰ کے وقت کو مد نظر رکھ کرجان بوجھ کر دی گئی ہے تاکہ مسلمانوں کو ذہنی طور پر اور ٹارچر کر دیا جائے اور وہ امریکہ اور مغرب سے ہمیشہ ڈرتے رہیں۔
اصل میں ہم مسلمانوں میں اتحاد نہیں ہے دیکھا جائے تو مسلمان ملکوں کے تمام حکمران یا تو اپنے اپنے مفادات میں گم ہیں اور کچھ اپنی عیاشیوں کے ہاتھوں امریکہ اور مغربی ممالک کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں۔
اگر مجموعی مسلم امہ کی عوام کی بات بھی کریں تو سب ہی اللہ کے احکامات کو ماننے سے انکاری ہیں جس کی وجہ سے اللہ کی مدد بھی نہیں آتی اور یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ جیسے عوام ہوں گے ویسے ہی حکمران بھی ہوں گے۔
سوچنے کی بات یہ ہے کہ مسلمانوں پر سے یہ زوال کب ختم ہوگا۔اسلامی نقطہ نظر سے اگر اس پہلو کا جائزہ لیا جائے تو احادیث کی رو سے یہ بات واضع ہوتی ہے کہ مسلمانوں کا زوال شروع ہو چکا ہے اور یہ ابھی اور ذلت کی پستیوں میں گریں گے ۔فتنے ہیں تو ہر روز کوئی نیا فتنہ سر ابھارتا ہے ، برائی ہے تو وہ ہم لوگوں میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، دین کو ہم بیچ رہے ہیں، لین دین میں ہم لوگ بے اعتبار ہیں ناچ گانا ہر گھر میں ہے ، حرام کو ہم حلال کا درجہ دیتے ہیں، غرض کون سی چھوٹی یا بڑی برائی ہے جو ہم مسلمانوں میں نہیں ہے۔اور یہی سب کچھ روایات میں بھی آتا ہے۔
مجھے تو یوں لگتا ہے کہ جیسے اب یہ حضرت امام مہدی اور حضرت عیٰسی علیہ السلام کے آنے کے آثار شروع ہو چکے ہیں۔اور یہ ہم مسلمانوں کے ساتھ تب تک ایسا ہی ہوتا رہے گا جب تک ان کا ظہور نہیں ہو جاتا۔

Written by Sheikho

December 30th, 2006 at 11:59 am

کتب خانے کے مضامین پر اک نظر

with 4 comments

ہماری اردو لائیبریری جو ابھی حال ہی میں شروع کی گئی ہے اس میں مضامین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا جا رہا ہے۔ذیل میں تازہ مضامین کی فہرست پیش کی جارہی ہے جو کہ آپ ہماری اردو لائیبریری میں پڑھ سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر پہلی بار مختلف مکاتبِ فکرسےقرآن کے اردو تراجم ایک ساتھ رکھے جارہے ہیں جس کی تفصیل آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
تفسیر ابنِ کثیر کو پہلی بار تحریری اردو میں جناب جاوید اقبال صاحب تحریر کر رہے ہیں جو کہ یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
علامہ محمد اقبال کی کتاب بانگِ درا پر کام شروع کیا جاچکا ہے جو کہ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں
صدر مشرف کی کتاب ان دی لائن آف فائر جو کہ میرا پاکستان ویب سائٹ سے جناب افضل صاحب پیش کر رہے ہیں اسے آپ ان کے اردو ترجمہ اور تبصرہ کے ساتھ ہمارے کتب خانے میں یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
انٹر نیٹ پر پہلی بار تحریری اردو میں مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کی کتاب بہشتی زیور آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ابھی اس پر کام جاری ہے۔
ناصر کاظمی کا دیوان آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

Written by Sheikho

December 1st, 2006 at 9:48 pm